بیٹے کے کامیاب ڈیبیو کی خوشی میں عامر خان کا جشن

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن)بالی ووڈ سپر سٹار عامر خان نے اپنے بیٹے جنید خان کی فلموں میں کامیاب انٹری کی خوشی میں ایک تقریب کا انعقاد کیا۔ اس تقریب کو ان کے ساتھ رینہ دتہ نے مل کر آرگنائز کیا۔

جنید خان نے رواں برس جون میں سدھارتھ ملہوترا کی نیٹ فلکس فلم 'مہاراج' سے اپنا ڈیبیو کیا۔ اس فلم میں عامر خان کے صاحبزادے کی اداکاری کو خوب سراہا گیا۔

بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ بھی اپنے بیٹے کے کامیاب ڈیبیو پر اس قدر خوش ہوئے کہ انہوں نے ممبئی میں ایک تقریب کا انعقاد کیا۔

اس تقریب میں عامر خان نے فلم مہاراج کی پوری ٹیم کو مدعو کیا۔ تقریب کے موقع پر عامر خان نے سفید لباس میں ملبوس ہو کر پاپارازی کے سامنے تصاویر بھی بنوائیں۔

اداکار عمران خان اور ان کی گرل فرینڈ لیکھا واشنگٹن بھی اس تقریب میں شریک ہوئے۔ تقریب میں جنید کے ساتھی اداکار جیدیپ اہلاوت، شالینی پانڈے اور ہدایت کار سدھارتھ بھی موجود تھے۔

اس پر پڑھیں ڈیلی پاکستان - انٹرٹینمنٹ Header Banner