اسماعیل ہنیہ کے بعد حماس کے ایک سینئر کمانڈر کو بھی آئی ڈی ایف نے شہید کر دیا، ہوائی حملہ میں 5 جاں بحق

اسماعیل ہنیہ کے بعد حماس کے ایک سینئر کمانڈر کو بھی آئی ڈی ایف نے شہید کر دیا، ہوائی حملہ میں 5 جاں بحق

یروشلم ، 3/ اگست (ایس او نیوز /ایجنسی) اسرائیل-فلسطین کی جنگ مزید شدت اختیار کرتی جا رہی ہے۔ گزشتہ روز حماس رہنما اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے بعد ہفتہ کو اسرائیل کے ہوائی حملے میں حماس کے ایک سینئر کمانڈر کے بھی شہید ہونے کی اطلاع ہے۔ اسرائیل کے ذریعہ یہ ہوائی حملہ ایک گاڑی پر کیا گیا جس میں 4 دیگر افراد بھی جاں بحق ہو گئے ہیں۔

نیوز ایجنسی رائٹرس نے فلسطینی خبررساں ایجنسی ڈبلو اے ایف اے (WAFA) کے حوالے سے بتایا ہے کہ حملے میں مارے گئے لوگوں کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔ جبکہ اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ اس نے فلسطین کے ویسٹ بینک واقع تلکرم کے آس پاس ایک جنگجو سیل پر فضائی حملہ کیا ہے۔ اسرائیلی حملے کی تصدیق کرتے ہوئے حماس نے کہا کہ ہمارے جوانوں کو لے جا رہی ایک گاڑی پر حملہ کیا گیا۔ اس حملے میں تلکرم بریگیڈ کے ایک کمانڈر کی شہادت ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ بدھ کے روز راجدھانی تہران میں حماس سربراہ اسماعیل ہنیہ کے قتل کے بعد پوری دنیا میں ایک ہلچل سی پیدا ہوگئی ہے اور اسرائیل-فلسطین جنگ کے تباہ کن صورت حال اختیار کرنے کا اندیشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ جہاں ایک طرف اسرائیل لگاتار فلسطینیوں اور ان کا ساتھ دینے والوں پر حملے کر رہا ہے وہیں حماس بھی بے قصور بچوں، عوام اور اپنے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی موت کا بدلہ لینے کے فراق میں ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اسماعیل ہانیہ کاخون رائیگاں نہیں جائیگا، یہ فلسطین کی آزادی کی راہ ہموارکر ے گا ؛ غزہ میں حماس کےنائب خلیل الحيا نےسوگواروں کو دلاسہ دیتے ہوئے یقین کااظہار کیا

اسماعیل ہانیہ کی شہادت سے سوگوار فلسطینیوں، حماس کے کارکنوں  اور دنیا بھر میں فلسطینی کاز سے ہمددری رکھنےوالوں  کو دلاسہ دیتے ہوئے حماس کے سینئر رہنما خلیل الحیا نے کہا ہے کہ’’ اسماعیل ہانیہ کا خون رائیگاں  نہیں  جائےگا بلکہ فتح لائے گا۔ ‘‘

15 Hours Ago

برطانیہ میں مسلمانوں کیخلاف پُرتشدد مظاہروں کو روکنے کیلئے حکومت الرٹ

برطانیہ میں چاقو بردار کے حملے میں 3  بچوں کے قتل کے بعد مسلمانوں کے خلاف دائیں بازو کے شدت پسند عناصر کی نفرت انگیز مہم کے نتیجے میں  ملک میں  مسلمانوں کے خلاف اور  اور مساجد کے باہر پرتشدد مظاہروں سے نمٹنے کیلئے لندن میں  پولیس کی خصوصی یونٹ قائم کی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ...

15 Hours Ago

مغربی ایشیا میں بڑھتی کشیدگی کے درمیان ’ایئر انڈیا‘ نے اسرائیل کے لیے سبھی پروازیں روکنے کا کیا فیصلہ

ایران میں حماس کے سرکردہ لیڈر اسماعیل ہنیہ کے قتل کے بعد سے مغربی ایشیا میں کشیدگی عروج پر ہے۔ ایران نے ہنیہ کی موت کا بدلہ لینے کے لیے اسرائیل کو دھمکی بھی دے دی ہے اور اس لیے اسرائیل ہائی الرٹ پر ہے۔ ایسے حالات کو دیکھتے ہوئے ہندوستانی ہوابازی کمپنی ’ایئر انڈیا‘ نے ہندوستان ...

16 Hours Ago

اسماعیل ہنیہ قتل: ترکی نے انسٹاگرام پر عائد کی پابندی

ترکی نے انسٹاگرام پر پابندی لگا دی ہے۔ ترک ڈیجیٹل انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ریگولیٹری اتھارٹی (بی کے ٹی) نے جمعہ کو پابندی کا اعلان کیا۔ قبل ازیں، بی ٹی کے کے سربراہ فرحتین التون نے انسٹاگرام پر الزام لگایا کہ وہ ترک شہریوں کو حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ کی موت پر تعزیتی ...

18 Hours Ago

اس پر پڑھیں ساحل آن لائن Header Banner