ایران نے تفتیش شروع کی، کئی انٹیلی جنس افسران اور عہدیدار حراست میں لئے گئے

ایران نے تفتیش شروع کی، کئی انٹیلی جنس افسران اور عہدیدار حراست میں لئے گئے

یروشلم ، 4/ اگست (ایس او  نیوز /ایجنسی)  ایران نے حماس سربراہ اسماعیل ہانیہ کے قتل کی تفتیش شروع کردی ہے۔ ابتدائی طور پر ایران کے متعدد انٹیلی جنس افسران اور عہدیداروں کو حراست میں لے کر ان سے پوچھ تاچھ کی جارہی ہے کہ آخر ایرانی انٹیلی جنس کو اتنی بڑی ناکامی کیسے ہوئی ۔ جن افسران کو حراست میں لیا گیا ہے ان میں انٹیلی جنس کے علاوہ فوجی افسران اور پاسداران انقلاب کے گیسٹ ہائوس کے افسران اور عہدیداران شامل ہیں۔ ان کی تعداد  ۲۴؍ سے زائد بتائی جارہی ہے۔ ان سبھی سے کسی خفیہ مقام پر پوچھ تاچھ کی جارہی ہے۔ ایرانی  حکام کے ذرائع کے مطابق  اسرائیلی انٹیلی جنس ایجنسی موساد  نے پاسداران انقلاب میں اندر تک رسائی حاصل کرلی ہے اور اپنے ایجنٹوں کو اس نے ہانیہ تک پہنچایا ۔ اسی لئے اب ضروری ہے کہ مکمل تفتیش کی جائے اور پاسداران انقلاب  کے ساتھ ساتھ ایرانی  انٹیلی جنس اور فوج میں موجود تمام ڈبل ایجنٹوں کو باہر نکا لا جائے۔

ابتدائی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہپے کہ حماس سربراہ کو شہید کرنے والا دھماکہ خیز مادہ اور اسے استعمال کرنے والا آلہ اسرائیل کی خفیہ ایجنسی  نے  ۲؍ مہینوں قبل متعلقہ گیسٹ ہائوس میں پہنچادیا تھا۔ جو دھماکہ خیز مادہ استعمال کیا گیا وہ محدود رینج کا طاقتور بم بتایا جارہا ہے جبکہ اسے ’شارٹ رینج پروجیکٹائل‘ کے ذریعے مقررہ وقت پر اڑادیا گیا۔ اس بم کا وزن ۷؍ کلو بتایا جارہا ہے۔ یہ بھی کہا  جارہا ہے کہ وہ بم نہیں بلکہ ۷؍ کلو وزنی میزائل تھا۔ واضح رہے کہ جس جگہ  یہ واردات انجام دی گئی وہ گیسٹ ہائوس پاسداران انقلاب کا ہے اور انتہائی سیکوریٹی والے علاقے میں ہے۔  اسی لئے ایرانی حکومت اور بھی زیادہ متحرک ہو گئی ہے کیوں کہ اب یہ اس کی ساکھ کا سوال بن گیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

کوٹہ سسٹم احتجاج: بنگلہ دیش نے ملک بھر میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پابندی لگا دی

 بنگلہ دیش حکومت کی جانب سے ملک بھر میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز ٹک ٹاک، واٹس ایپ، یوٹیوب پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلہ دیش میں طلبا تحریک کی جانب سے ملک گیر مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ روز احتجاج کے دوران 2 افراد ہلاک، 100سے زائد زخمی ہوئے ...

5 Hours Ago

اسماعیل ہنیہ کے بعد حماس کے ایک سینئر کمانڈر کو بھی آئی ڈی ایف نے شہید کر دیا، ہوائی حملہ میں 5 جاں بحق

اسرائیل-فلسطین کی جنگ مزید شدت اختیار کرتی جا رہی ہے۔ گزشتہ روز حماس رہنما اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے بعد ہفتہ کو اسرائیل کے ہوائی حملے میں حماس کے ایک سینئر کمانڈر کے بھی شہید ہونے کی اطلاع ہے۔ اسرائیل کے ذریعہ یہ ہوائی حملہ ایک گاڑی پر کیا گیا جس میں 4 دیگر افراد بھی جاں بحق ہو ...

1 Day Ago

اسماعیل ہانیہ کاخون رائیگاں نہیں جائیگا، یہ فلسطین کی آزادی کی راہ ہموارکر ے گا ؛ غزہ میں حماس کےنائب خلیل الحيا نےسوگواروں کو دلاسہ دیتے ہوئے یقین کااظہار کیا

اسماعیل ہانیہ کی شہادت سے سوگوار فلسطینیوں، حماس کے کارکنوں  اور دنیا بھر میں فلسطینی کاز سے ہمددری رکھنےوالوں  کو دلاسہ دیتے ہوئے حماس کے سینئر رہنما خلیل الحیا نے کہا ہے کہ’’ اسماعیل ہانیہ کا خون رائیگاں  نہیں  جائےگا بلکہ فتح لائے گا۔ ‘‘

1 Day Ago

برطانیہ میں مسلمانوں کیخلاف پُرتشدد مظاہروں کو روکنے کیلئے حکومت الرٹ

برطانیہ میں چاقو بردار کے حملے میں 3  بچوں کے قتل کے بعد مسلمانوں کے خلاف دائیں بازو کے شدت پسند عناصر کی نفرت انگیز مہم کے نتیجے میں  ملک میں  مسلمانوں کے خلاف اور  اور مساجد کے باہر پرتشدد مظاہروں سے نمٹنے کیلئے لندن میں  پولیس کی خصوصی یونٹ قائم کی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ...

1 Day Ago

مغربی ایشیا میں بڑھتی کشیدگی کے درمیان ’ایئر انڈیا‘ نے اسرائیل کے لیے سبھی پروازیں روکنے کا کیا فیصلہ

ایران میں حماس کے سرکردہ لیڈر اسماعیل ہنیہ کے قتل کے بعد سے مغربی ایشیا میں کشیدگی عروج پر ہے۔ ایران نے ہنیہ کی موت کا بدلہ لینے کے لیے اسرائیل کو دھمکی بھی دے دی ہے اور اس لیے اسرائیل ہائی الرٹ پر ہے۔ ایسے حالات کو دیکھتے ہوئے ہندوستانی ہوابازی کمپنی ’ایئر انڈیا‘ نے ہندوستان ...

1 Day Ago

دہلی-ممبئی ایکسپریس وے پر ٹرک نے کار کو ایک کلومیٹر تک گھسیٹا، ایک ہی خاندان کے 4 افراد ہلاک

 سوائی مادھوپور میں دہلی-ممبئی ایکسپریس وے پر ایک کار آگے جا رہے ٹرک میں گھس گئی۔ اس کے بعد ٹرک گاڑی کو گھسیٹ کر ایک کلومیٹر تک لے گیا۔ اس سڑک حادثے میں ایک ہی خاندان کے 4 افراد کی موت ہو گئی، جبکہ 5 افراد زخمی ہو گئے۔ ان میں سے ایک کی نازک حالت کو دیکھتے ہوئے اسے جے پور ریفر کر دیا ...

24 Minutes Ago

کیرالہ  کے وائناڈ میں راحت و بچاؤ کام دیکھ کر جذباتی ہوا معصوم، فوج میں شامل ہونے کی خواہش ظاہر کرتے ہوئے لکھا خط

کیرالہ  کے وائناڈ ضلع کے پہاڑی علاقوں میں 30 جولائی کو لینڈ سلائڈ کے بعد ہوئی تباہی کا منظر اب بھی ہماری آنکھوں کے سامنے ہے۔ اس قدرتی آفت میں اب تک 200 سے زائد لوگوں کی جانیں تلف ہوئی ہیں۔

5 Hours Ago

کیدارناتھ کے راستے پر امدادی کام جاری، 34 افراد ہلاک، 9 ہزار یاتریوں کو بحفاظت نکالا گیا

اتراکھنڈ میں 31 جولائی کو ہونے والی موسلادھار بارش کی وجہ سے کیدارناتھ اور اس کے راستے میں پھنسے ہوئے یاتریوں کو بچانے اور راحت کا کام ہفتہ کو جنگی سطح پر جاری رہا۔ اب تک کل ملا کر 9099 یاتریوں کو بچایا جا چکا ہے۔ تقریباً 1000 یاتریوں کو بچانے کے لئے آپریشن جاری ہے۔ ایس ڈی آر ایف اور ...

6 Hours Ago

ہماچل پردیش میں اگلے چار روز تک موسلادھار بارش کی وارننگ، 114 سڑکیں بند

ہماچل پردیش میں بادل پھٹنے اور شدید بارشوں کی وجہ سے اور لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے 114 سڑکیں بند کر دی گئیں ہیں ۔ محکمہ موسمیات نے ہفتہ کے روز 7 اگست تک ہماچل میں موسلادھاربارش کی وارننگ جاری کی ہے جس کے بعد احتیاطی تدابیر کے طور پر یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔

6 Hours Ago

اس پر پڑھیں ساحل آن لائن Header Banner