لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اگست2024ء) ڈپٹی کمشنر لاڑکانہ ڈاکٹر شرجیل نور چنا نے ضلع لاڑکانہ کے تمام محکموں کے افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ بینوولنٹ فنڈ کیسز کو جلد از جلد نمٹائیں تاکہ ملازمین اور ان کے لواحقین کو کسی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے اور انہیں مالی فوائد حاصل ہوں۔
(جاری ہے)
ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈپٹی کمشنر آفس کے دربار ہال میں بینوولنٹ فنڈ کیسز کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے تمام محکموں کے افسراں کو ہدایت دی کہ وہ بینوولنٹ فنڈ کیسز کو جلد از جلد پیش کریں تاکہ ان معاملات کو جلد از جلد حل کیا جاسکے اور سرکاری ملازمین اس سے مستفید ہوسکیں۔انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں کسی قسم کی شکایت نہیں ہونی چاہیے اور پینڈنگ کیسز اور نئے کیسز کو فوری طور پر نمٹایا جائے۔متعلقہ عنوان :