اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے۔ 22 نومبر 2024ء ) پی ٹی آئی رہنماء شعیب شاہین نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی کی طرف سے بیان سے متعلق آج یا کل وضاحت آجائے گی، بشریٰ بی بی نے کہیں بھی سعودی عرب کا نام نہیں لیا۔انہوں نے جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بشریٰ بی بی کوئی سیاسی شخصیت نہیں ہیں، بشریٰ بی بی نے کہیں بھی سعودی عرب کا نام نہیں لیا، بشریٰ بی بی کی بیان سے متعلق آج یا کل وضاحت آجائے گی، بشریٰ بی بی نے جنرل باجوہ سے متعلق بات کی ، کسی ملک کے بارے بات نہیں کی، بشریٰ بی بی نے یہ نہیں کہا کہ کس نے فون کیا تھا، یا کس ملک کے باشندے نے یہ بات کی تھی۔عمران خان کے ایم بی ایس کے ساتھ اچھے ذاتی تعلقات ہیں،عمران خان نے کبھی بھی سعودی عرب سے متعلق کوئی بات نہیں کی، بیان کو ایشو بنانا مسلم لیگ ن کی بدنیتی کے سوا کچھ بھی نہیں ہے۔
(جاری ہے)
اس کو ایشو بنایا گیا، کیوں کہ ان کے پاس کوئی ایشو نہیں ہے۔ پی ٹی آئی کے رہنماء عامر ڈوگرنے کہا کہ پوری حکومت بشریٰ بی بی کے بیان کے پیچھے پڑگئی ہے ، جبکہ بشریٰ بی بی نے سعودی عرب کا نام بھی نہیں لیا۔
احتجا ج کی تیاری مکمل ہے، تمام رکاوٹیں عبور کرکے اسلام آباد پہنچیں گے، ہماری کہیں بھی دھاوا بولنے یا قبضہ کرنے کی پالیسی نہیں، ہمارے سیاسی اور جائز مطالبات ہیں مذاکرات میں اگر کسی بات پر اتفاق ہوتا ہے تو خوش آئندہوگا۔ انہوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اور وزیرداخلہ پی ٹی آئی کو کرش کرنے پر لگے ہیں ملک کی کوئی فکر نہیں، پی ٹی آئی کے خلاف عدالت میں درخواست لگے تو پوری پی ٹی آئی پہنچ جاتی ہے، کرم واقعہ ہوا کوئی وفاقی وزیر کے پی جانے کو تیار نہیں، حکومت نے پورے پاکستان کو سیل کردیاہے۔انہوں نے کہاکہ جلاؤ گھیراؤ یا پبلک پراپرٹی کو نقصان پہنچانا ہماری اسٹریٹجی نہیں ہے، ہماری کہیں بھی دھاوا بولنے یا قبضہ کرنے کی پالیسی نہیں، حکومت ہمیں پرامن احتجاج کی اجازت دیں تو ایک گملا بھی نہیں ٹوٹے گا، ہمارے سیاسی اور جائز مطالبات ہیں، ہمارا مینڈیٹ چھینا گیا ہے۔مذاکرات میں اگر کسی بات پر اتفاق ہوجاتا ہے تو خوش آئندہوگا، 24نومبر کے احتجا ج کی تیاری مکمل ہے، تمام رکاوٹیں عبور کرکے اسلام آباد پہنچیں گے، رکاوٹیں کھڑی کی گئیں