بابا گرونانک دیو کے 555 ویں یوم پیدائش پر یاد گاری سکے کا اجراء کیا گیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 نومبر2024ء) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے 55 روپے کا سکہ جاری کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق ملک کے مرکزی بینک کی جانب سے ایک اور یادگاری سکے کا اجراء کیا گیا ہے۔ اسٹیٹ بینک نے بابا گرونانک دیو کے 555 ویں یوم پیدائش پر یاد گاری سکے کا اجراء کردیا۔
55 روپے مالیت کا یادگاری سکہ جاری کیا گیا ہے ، پیتل ، نکل اور تانبے سے بنے سکے کا وزن 13.5 گرام ہوگا، سکے کے سامنے کے رخ پر وسط میں ہلاک اور ابھرتا ہوا ستارہ ہے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق سکّے کے کنارے پرستارے اور ہلال کے اوپر ’’اسلامی جمہوریہ پاکستان‘‘ کے الفاظ کندہ ہیں، سِکے کے پچھلے رخ پر وسط میں بابا گرونانک دیو کی یادگار کی تصویر ہے۔
اس ضمن میں سٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ مملکتِ پاکستان مختلف مذہبی شناختوں کی وارث ہے، بابا گرونانک دیو اس سرزمین پر پیدا ہونے والی عظیم شخصیت ہیں جو اب پاکستان کا حصہ ہے، سکھ مت ایک عالمی مذہب ہے اور اس کے مقدس مقامات پاکستان میں واقع ہیں۔
(جاری ہے)
سکہ سٹیٹ بینک کے فیلڈ دفاتر کے تبادلہ کاؤنٹرز سے پیر کو جاری ہوگا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی اسٹیٹ بینک آف پاکستان متعدد اہم مواقعوں پر یادگاری سکوں اور خصوصی کرنسی نوٹوں کا اجراء کر چکا ہے۔ اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ خصوصی سکوں اور کرنسی نوٹوں کو عام لین دین کیلئے بھی استعمال میں لایا جا سکتا ہے۔ اس حوالے سے مرکزی بینک ماضی میں وضاحت کر چکا کہ یادگاری سکے اور کرنسی نوٹ قانونی طور پر کسی بھی لین دین کیلئے قابل قبول ہیں۔متعلقہ عنوان :