عالمی اور مقامی منڈی میں سونے کی قیمتیں کتنی ہیں ؟ جانیے

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) عالمی اور مقامی منڈی میں سونے کی قیمتیں برقرار رہیں۔ 

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی منڈی میں فی اونس سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2393 ڈالر کی سطح پر مستحکم رہنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعرات کو 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمتت بغیر کسی تبدیلی کے 255500 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 219050روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2850روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2443.41 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

اس پر پڑھیں روزنامہ پاکستان - کاروبار Header Banner