حذیفہ شاہد نے ہانگ کانگ جونیئر چیمپئن شپ جیت کر پاکستان کا سر فخر سے بلند کردیا

 لاہور(پ ر)پاکستان کے فخر حذیفہ شاہد نے ہانگ کانگ اسکواش سینٹر میں منعقدہ جسیکا کمپنی ہانگ کانگ جونیئر سکواشاوپن2024میں کامیابی حاصل کرکے پاکستان کا سر فخر سے بلند کردیا ہے۔حذیفہ کو اس مقبول ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے بلقیس اور عبدالرزاق داؤد(BARD) فاؤنڈیشن نے اسپانسر کیا تھا۔حذیفہ نے فائنل میں غیر معمولی کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹاپ رینک ایشیائی کھلاڑی ہانگ کانگ کے وانگ ہو کیو کو شکست سے دوچار کیا۔حذیفہ نے مدمقابل کو 11-6,11-8اور11-4کے متاثر کن اسکور سے شکست دیکر انڈر 13کا ٹائٹل جیتا،جو ا ن کے مستقبل کے اسکواش اسٹار بننے کی صلاحیت ظاہر کرتا ہے۔حذیفہ نے سیمی فائنل میں ملائشیا کے دوسرے بہترین کھلاڑی روتھیران ودھورن کو11-7,11-6اور 11-5کے اسکور کے ساتھ شکست دی جبکہ اس سے قبل کوارٹر فائنل میں وہ چین کے لیو یوانزی کو 11-3,11-5اور11-5سے شکست دینے میں کامیاب ہوئے تھے۔حذیفہ نے حال ہی میں اسلام آباد میں منعقدہ ایشین جونیئر چیمپئن شپ میں چاندی کا تمغہ حاصل کیا تھا۔اس سے قبل وہ مختلف بین الاقوامی اسکواش ٹورنامنٹس میں نمایاں کامیابیاں سمیٹ چکے ہیں۔بین الاقوامی سطح پر انہوں نے 2024 میں میلبورن میں آسٹریلین جونیئر اوپن اسکواش چیمپئن شپ اور 2023میں ملائشیا میں ساتویں بورنیو جونیئر اوپن اسکواش چیمپئن شپ جیتی،جبکہ 2024میں انگلینڈ میں ہونے والی برٹش جونیئر اوپن اسکواش چیمپئن شپ میں انہوں نے پانچویں پوزیشن حاصل کی۔عبدالرزاق داؤد نے اس کامیابی کے حوالے سے کہا کہ ”حذیفہ کی یہ فتح ان کی غیر معمولی صلاحیتوں اور لگن کا واضح ثبوت ہے۔ایشیا میں ٹاپ رینک کے اسکواش کھلاڑی کو شکست دینا کوئی چھوٹا کارنامہ نہیں ہے،اور حذیفہ کی شاندار کارکردگی ان کی محنت اور زبردست تربیت کی عکاسی کرتی ہے۔ہمیں اس طرح کے ہونہار نوجوان کھلاڑی کو اسپانسر کرنے پر انتہائی فخر ہے اور ہم مستقبل میں بھی ان کی حوصلہ افزائی کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔

 کیونکہ وہ اپنے اسکواش کیریئر میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کررہا ہے۔“پاکستان میں ایسے با صلاحیت نوجوانوں کوکھیلوں کی دنیا میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دیکھنا انتہائی حیرت انگیز ہے۔صحیح سمت اور رہنمائی کے ساتھ وہ نہ صرف قابل ذکر کامیابیاں حاصل کررہے ہیں بلکہ دوسروں کیلئے مشعل راہ بن رہے ہیں۔ان کا جوش اور کامیابیاں ان کے دوسرے ساتھیوں کو متاثر کرتی ہیں اور ایک مثبت مثال قائم کرتی ہیں۔مہرین داؤد نے کہا کہ”یہ انتہائی خوشی کی خبر ہے،ہم نوجوان ٹیلنٹ کو پروان چڑھانے اور انہیں کامیابیوں کیلئے درکار وسائل اور تعاون کی فراہمی پر یقین رکھتے ہیں۔حذیفہ کی کامیابی اس بات کی روشن مثال ہے کہ سخت محنت اور درست رہنمائی سے کامیابی حاصل کی جاسکتی ہے اورہمیں ان کے اس سفر کا حصہ بننے پر فخر ہے۔“بلقیس اور عبدالرزاق(BARD) فاؤنڈیشن نے ہمیشہ ٹیلنٹ کے فروغ اوربہت سے لوگوں کیلئے کامیاب کیریئر کی راہ ہموار کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔فاؤنڈیشن کی جانب سے اٹھایا جانے والا یہ اقدام قابل افراد کو ان کے منتخب کردہ شعبوں میں چمپپئن کے طور پر ان کی صلاحیتوں کے ادراک میں مدد کرکے ان کی قسمت بدلنے پر یقین رکھتا ہے۔فاؤنڈیشن کا مقصد ہنر مندی اور بہتری کی جانب خصوصی توجہ مرکوز کرتے ہوئے با صلاحیت اور با اعتماد افراد ی قوت تیار کرنے پر ہے۔فاؤنڈیشن اس تبدیلی کے سفر کا حصہ بن کر ہر اس شخص کی مدد کرتی ہے جو اپنی قسمت بدلنے پر یقین رکھتا ہے۔  

  

اس پر پڑھیں کھیل اور کھلاڑی Header Banner