دورہ پاکستان،شکیب الحسن کی سکواڈ میں شمولیت پر سوالیہ نشان لگ گیا

 ڈھاکہ (نیٹ نیوز)پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے بنگلادیشی بورڈ حکام آل راؤنڈر شکیب الحسن کو اسکواڈ میں شامل کرنے پر غیر یقینی کا شکار ہوگئے۔بنگلادیشی آل راؤنڈر اِن دنوں گلوبل ٹی20 لیگ کینیڈا میں شریک ہیں تاہم وہ دورہ پاکستان کیلئے دلچسپی ظاہر کرچکے ہیں البتہ بھارت کیخلاف سیریز میں اسکواڈ کا حصہ نہیں ہوں گے۔شکیب الحسن کی پاکستان کے خلاف 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں شمولیت یقینی تھی تاہم بنگلادیش میں حالیہ صورتحال تبدیل ہونے کے بعد وہ ممبر پارلیمنٹ کی سیٹ کھع چکے ہیں جبکہ مظاہرین کی جانب سے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے جبکہ انکی اپنے وطن واپسی تاخیر کا شکار ہوسکتی ہے اس لئے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈاس مشکل میں ہے کہ دورہ پاکستان کے لئے سکوڈ میں ان کا نام شامل کیا جائے کہ ان کو ڈراپ کردیا جائے۔

اس پر پڑھیں کھیل اور کھلاڑی Header Banner