مون سون بارشوں اور دیگر قدرتی آفات سے نمٹنے سے متعلق ڈسٹرکٹ منیجرز کی خصوصی ٹریننگ کیلئے یونیسیف کے زیر اہتمام دو روزہ ورکشاپ کا انعقاد

جمعہ 9 اگست 2024 23:10

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اگست2024ء) مون سون بارشوں اور دیگر قدرتی آفات سے نمٹنے سے متعلق ڈسٹرکٹ منیجرز کی خصوصی ٹریننگ کیلئے یونیسیف کے زیر اہتمام دو روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر سبی جہانزیب شیخ، اسسٹنٹ کمشنر سبی جاراللہ خان ، ڈی ایچ او سبی ڈاکٹر اکبر، ایم ایس ڈی ایچ کیو ڈاکٹر گرمکھداس، ڈی ایس ایم پی پی ایچ آئی سمیت نصیر آباد، استہ محمد اور دیگر علاقوں کے افسران اس دو روزہ ٹریننگ سے مستفید ہوئے ۔ٹریننگ کے دوران تمام ڈسٹرکٹ منیجرز کو بہتر طریقے سے تیار رہنے کے لیے رہنمائی دی گئی تاکہ پیشگی اور بر وقت انتظامات سے بارشوں ، سیلاب اور دیگر قدرتی آفات کی وجہ سے کم سے کم نقصان ہو ۔

متعلقہ عنوان :

اس پر پڑھیں قومی خبریں Header Banner