ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )اپنے بے باک اور متنازع لباس کے باعث شہرت رکھنے والی بالی ووڈ اداکارہ عرفی جاوید نے اپنی غیر اخلاقی تصاویر لیک ہونے کے حوالے سے غلطی کا اعتراف کر لیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق عرفی جاوید اپنے غیر معمولی فیشن سینس اور بے باک انداز کی بدولت اکثر و بیشتر میڈیا کی خبروں کی زینت بنی رہتی ہیں، ایسے میں عرفی کے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ان کی نازیبا تصاویر لیک ہونے کی خبریں بھی سامنے آئیں۔
حال ہی میں دیے گئے ایک پوڈکاسٹ میں عرفی جاوید نے اعتراف کیا ان کی ذاتی اور نازیبا تصاویر کووڈ وبا کے بعد لیک ہوئیں، اس وقت کسی نے میرا اسنیپ چیٹ اکاؤنٹ ہیک کر لیا تھا۔عرفی جاوید کے مطابق میری تمام تصاویر اس وقت میموریز میں safe تھیں جو کہ میری غلطی تھی، اسی غلطی کی وجہ سے میری تمام پرائیویٹ تصاویر لیک ہو گئیں۔
اداکارہ نے مزید بتایا کہ اس کے بعد کسی نے میری پرائیویٹ تصاویر اسٹوری پر پوسٹ کر دیں لیکن جیسے ہی مجھے اس بات کا علم ہوا میں نے انہیں فوراً ڈیلیٹ کر دیا تاہم تب تک بہت سے لوگ اس اسٹوری کے اسکرین شاٹس لے چکے تھے، یہی وجہ تھی کہ میری پرائیویٹ تصاویر وائرل ہو گئیں۔