کیا 'گینگز آف واسے پور' 3 آرہی ہے؟

بالی وڈ کی بلاک بسٹر فلم ’گینگز آف واسع پور‘ کی تیسری فلم کا مداحوں کو شدت سے انتظار ہے اب اس حوالے سے فلم کے ڈائریکٹر انوراگ کشیپ کا بیان سامنے آیا ہے۔

ایک تازہ انٹرویو میں فلم ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ وہ بلاک بسٹر فلم کی طرف آنے کا فی الحال ارادہ نہیں رکھتے ہیں اور انہیں بہت ساری الگ الگ فلمیں بنانی ہیں۔

انوراگ کشیپ کا کہنا تھا کہ آج کل ہر فلم کی یونیورس بن رہی ہے لیکن وہ ’گینگز آف واسع پور‘ کی یونیورس نہیں بنانا چاہتے ہیں۔

انہوں نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ جس دن وہ لولے لنگڑے ہوگئے اور ان کے پاس کوئی کام نہیں ہوگا تو ’گینگز آف واسع پور3‘ بنا کر پیسے کمائیں گے تاکہ اپنا علاج کراسکیں۔

’گینگز آف واسع پور‘ انوراگ کشیپ کا ایک ماسٹر پیس سمجھا جاتا ہے جس نے منوج باجپائی، نواز الدین صدیقی اور دیگر فنکاروں کو راتوں رات اسٹار بنا دیا اور متعدد نئے چہروں کو انڈسٹری میں متعارف کرایا۔

install suchtv android app on google app store

اس پر پڑھیں تفریحی خبریں اردو Header Banner