کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء لانگو کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی رہنما رؤف حسن کے ریاست مخالف بیانیے کو پھیلانے میں بھارتی سہولت کاری بےنقاب ہوگئی۔
اپنے بیان میں وزیر داخلہ بلوچستان نے کہا کہ سیاست کی آڑ میں ملک کی سلامتی پر سمجھوتہ نہیں کر سکتے۔ نفرت کی سیاست کرنے والے ملک کے وفا دار نہیں ہوسکتے۔ پی ٹی آئی سیاست کی آڑ میں نفرت، انتشار کے بجائے ملک کا سوچے، رؤف حسن اور سہولت کاروں کے خلاف تحقیقات ہونی چاہیے۔
صوبائی وزیر داخلہ نے کہا کہ بھارت کو پاکستان کی ترقی اور خوشحالی ہضم نہیں ہو رہی ہے۔