چکدرہ ، نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے گمشدہ دس سالہ بچی کو گھر والوں سے ملا دیا

اتوار 18 اگست 2024 22:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2024ء) نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے گھر سے کھو جانے والی دس سالہ بچی کو تلاش کر کے گھر والوں سے ملا دیا ۔ترجمان موٹروے پولیس نارتھ زون کی طرف سے اتوار کو جاری بیان کے مطابق سوات ایکسپریس وے پر چکدرہ انٹرچینج کے قریب دوران پٹرولنگ موٹروے پولیس نے10 سالہ بچی کو موٹروے کے قریب پریشان حال پایا ۔

(جاری ہے)

استفسار پر بچی نے بتایا کہ وہ گھر سے نکلی تھی اور راستہ بھول گئی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ جس پر بچی کو حفاظتی تحویل میں لے لیا گیا ۔ مزید معلومات کرنے پر پتہ چلا کہ بچی کا تعلق لوئردیر کے ایک نواحی گائوں سے ہے۔ ترجمان نے کہا کہ بچی کے لواحقین سے رابطہ کیا گیا۔ بعد ازاں بچی کو باحفاظت اس کے اہلخانہ کے حوالے کر دیا گیا جس پر بچی کے لواحقین نے موٹروے پولیس کا شکریہ ادا کیا ۔

متعلقہ عنوان :

اس پر پڑھیں قومی خبریں Header Banner