لاہور (این این آئی)قومی ٹیم کے سابق وکٹ کیپر بیٹر کامران اکمل نے بنگلادیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں نسیم شاہ کی شمولیت پر تحفظات کا اظہار کردیا۔گزشتہ دنوں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی پوڈ کاسٹ میں فاسٹ بولر نسیم شاہ نے کیرئیر کے مشکل دور سے گزرنے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا تھا کہ میری واپسی اچھی نہیں تھی، اچھی کرکٹ کا مظاہرہ نہیں کرسکا، بطور ٹیم اکٹھے ہونے کی ضرورت ہے۔کامران اکمل نے کہا کہ نسیم شاہ کے الفاظ کافی پریشان کن ہیں لیکن کئی مرتبہ ایک فتح ٹیم کو متحد کرنے میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔ پاکستان کو بنگلادیش کیخلاف ہوم گراؤنڈ پر سیریز 0-2 سے جیتنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی ٹیم کو بیٹنگ لائن کو اتنا آسان نہ لے ہمیں محنت کرنا پڑے گی۔
کیونکہ ماضی میں پاکستان نے اچھی کرکٹ کو مظاہرہ نہیں کیا۔