عظیم صوفی بزرگ شاہ عبدالطیف بھٹائی کے سالانہ عرس کی تین روزتقریبات آج( منگل )سے شروع ہوں گی

پیر 19 اگست 2024 23:40

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2024ء) عظیم صوفی بزرگ شاہ عبدالطیف بھٹائی کے سالانہ عرس کی تین روزتقریبات آج منگل سے شروع ہوں گی ،عرس کے موقع پر درگاہ پر زائرین کی بڑی تعداد میں آمد جاری ہے ، ہزاروں زائرین کو پرامن ماحول فراہم کرنے کے لیے سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں جب کہ بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے تمام ضروری انتظامات بھی مکمل کر لیے گئے ہیں۔عرس ہر سال 14 صفر کو شروع ہوتا ہے اور تین دن تک جاری رہتا ہے،شاہ عبداللطیف بھٹائی (1689 تا 1752) ایک عظیم صوفی شاعر اور بزرگ تھے، انہیں سندھی زبان کا سب سے بڑا شاعر سمجھا جاتا ہے۔ صوبائی وزیر ثقافت سید ذوالفقار علی شاہ کی زیر نگرانی محکمہ ثقافت نے عرس کے تین روزہ پروگراموں کا اہتمام کیا ہے، صوبائی سیکرٹری و چیف ایڈمنسٹریٹر اوقاف فرخ شہزاد قریشی کی نگرانی درگاہ کی تزئین آرائش اور چراغاں کا اہتمام کیاگیا ہے ۔

(جاری ہے)

عرس کے دوسرے روز محکمہ ثقافت کے زیر اہتمام ایچ ٹی سورلی ہال میں لطیف ادبی کانفرنس ہوگی جس میں 15 سے زائد نامور محققین، ادیب اور دانشور مقالے پیش کریں گے۔ عرس کے آخری روز وزیراعلیٰ سندھ عظیم صوفی بزرگ حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائی کے مزار پر حاضری دیں گے اور عرس کی اختتامی تقریب میں شرکت کریں گے، اس موقع پرعبدالطیف بھٹائی کی شاعری، فن و فکر پر تحقیق اور پیغام کو فروغ دینے والوں کو لطيف ايوارڈ سے نوازا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

اس پر پڑھیں قومی خبریں Header Banner