سوشل میڈیا صارفین منفی تبصروں سے گریز کریں، وسیم اکرم

 کراچی (این این آئی)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان وسیم اکرم نے غیر ضروری مشورے دینے والے سوشل میڈیا صارفین پر طنز کرتے ہوئے اْنہیں مشورہ دیا ہے کہ براہ کرم دوسروں کو نصیحتیں کرنا بند کریں سوشل میڈیا پر غیر ضروری مشورے دینے والے صارفین سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ میری آپ سے درخواست ہے کہ براہ کرم دوسروں کو نصیحتیں کرنا بند کریں کیونکہ یہ دیکھ کر بہت عجیب لگتا ہے کہ ایسے لوگ دنیا کے کامیاب اور مشہور لوگوں کو مشورے دے رہے ہیں۔

  

 جن کے سوشل میڈیا پر بمشکل دو فالورز ہوتے ہیں۔ منفی تبصروں اور مشوروں کے بجائے خوشی اور مثبت سوچ کو پھیلائیں۔ اور اگر کوئی شخص ایسا ہے جسے آپ پسند نہیں کرتے تو بھی مثبت بات کریں یہ عمل آپ کے اپنے لیے حوصلہ افزائی اور سکون کا باعث ہوگا

اس پر پڑھیں کھیل اور کھلاڑی Header Banner