جیا موسی کے علاقے میں لیسکو اہلکاروں پر تشدد کرنیوالے بجلی چوروں کے خلاف سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کرادیا گیا ہے، ترجمان

منگل 20 اگست 2024 19:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2024ء) جیا موسی کے علاقے میں لیسکو اہلکاروں پر تشدد کرنیوالے بجلی چوروں کے خلاف سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔لیسکو ترجمان کے مطابق رکن صوبائی اسمبلی سمیع اللہ خان کے مرکزی دفتر میں بجلی چوری پکڑنے والی ٹیم پر حملہ کرنیوالے تمام ملزمان کے خلاف تھانہ شاہدرہ میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

مقدمے میں رفاقت واہلہ، خالد قادری اور 18نامعلوم افراد کو نامزد کیا گیا ہے،واضح رہے کہ چند روز قبل رکن پنجاب اسمبلی سمیع اللہ خان کے مرکزی دفتر پر چھاپہ مار کر بجلی چوری پکڑی تھی، ملزمان لیسکو ٹرانسمیشن لائن سے براہ راست کنڈا لگاکر بجلی چوری کر رہے تھے۔ بجلی چوری پکڑے جانے پر ملزمان نے لیسکو دفتر پر حملہ کرکے اہلکاروں کو تشدد کانشانہ بنایا تھا۔

متعلقہ عنوان :

اس پر پڑھیں قومی خبریں Header Banner