پاکستان پیپلز پارٹی بلا رنگ و نسل انسانیت کی خدمت پر یقین رکھتی ہے،روزی خان کاکڑ

منگل 20 اگست 2024 23:00

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2024ء) پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے جنرل سیکرٹری روزی خان کاکڑ نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی بلا رنگ و نسل انسانیت کی خدمت پر یقین رکھتی ہے ،پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پارٹی پورے ملک میں فعال اور منظم ہے نوجوان بلاول بھٹو زرداری کے ہاتھ مضبوط کریں انشاء اللہ پیپلز پارٹی نوجوانوں کو مایوس نہیں کریگی ۔یہ بات انہوں نے منگل کو پارٹی کے صوبائی سیکرٹریٹ میں ملاقات کرنے والے پارٹی رہنماوں قاسم خان اچکزئی، ثناء اللہ جتک ،حمید کاکڑ،شاہ جہان گجر،ایوب آغا اوردیگر سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ روزی خان کاکڑ نے کہا کہ بلوچستان میں صوبائی تنظیم کی دن رات کوششوں کی بدولت پارٹی فعال اور منظم ہوئی اور عام انتخابات میں پیپلز پارٹی نے بلوچستان سے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ہی وہ واحدسیاسی جماعت ہے جو عوام کی بلا رنگ و نسل خدمت پریقین رکھتی ہے اورپارٹی جب بھی برسراقتدار آئی غریب عوام کے مسائل کے حل کیلئے عملی اقدامات اٹھائیں اورسرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں خاطر خواہ اضافہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو چاہئے کہ وہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ہاتھ مضبوط کریں انشاء اللہ پاکستان پیپلز پارٹی نوجوانوں کو مایوس نہیں کریگی۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں نوجوانوں کو سبز باغ دکھانے والوں نے اقتدار میں آکر نوجوانوں کیلئے کوئی کام نہیں کیا نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کی بجائے انہیں بے روزگار کیا پاکستان پیپلز پارٹی کا ہمیشہ شیوہ رہا ہے کہ پارٹی نے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کئے اب انشاء اللہ نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی اورانکے مسائل حل کرنے کی ہرممکن کوشش کریں گے۔

متعلقہ عنوان :

اس پر پڑھیں قومی خبریں Header Banner