کمشنر قلات ڈویژن محمد نعیم خان بازئی کی زیر صدارت ڈویژنل ٹاسک فورس برائے انسداد پولیو مہم کا اجلاس

بدھ 21 اگست 2024 23:40

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2024ء) کمشنر قلات ڈویژن محمد نعیم خان بازئی کی زیر صدارت ڈویژنل ٹاسک فورس برائے انسداد پولیو مہم منعقد ہوا اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر قلات ڈویژن اعجاز احمد جعفر ایریا کوارڈینیٹرڈبلیو ایچ او قلات ڈویژن ڈاکٹر نصرت بلوچ فوکل پرسن پولیو کمشنر قلات ڈویژن آفس عبدالصمد مینگل شریک تھے جبکہ قلات ڈویژن کے ڈپٹی کمشنرز و ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز پولیو کے ذمہ داران ویڈیو لنک کے زریعے اجلاس میں شریک ہوئے بریفنگ میں ایریا کوارڈینیٹر ڈبلیو ایچ او قلات ڈویژن ڈاکٹر نصرت بلوچ نے اجلاس کو گزشتہ پولیومہم کی کارکردگی پر بریفنگ دی اور آئندہ پولیو مہم کو بہتر بنانے کیلئے تجاویز پیش کی کمشنر قلات ڈویژن نے اس موقع پر تمام ڈپٹی کمشنرز ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز و پولیو کے ذمہ داران کو ہدایات جاری کی کہ اس مرتبہ پولیو مہم پر آپ تمام کی خصوصی توجہ درکار ہے ہر ڈپٹی کمشنر ایوننگ میٹنگ کو خود چیئر کرےگا اور جہاں بھی کمزوری پائی گئی فوری طور پر ایکشن لیاجائے گا کمشنر قلات ڈویژن نے مزید کہا کہ اس مرتبہ ڈویڑنل لیول پر بھی پولیو مہم کی مانیٹرنگ کیجائیگی پولیو ایک اھم قومی فریضہ ہے اسے کامیاب بنانے کے لئے ہر آفیسر کو فعال کردار ادا کرنا ہوگا اس موقع پر کمشنر قلات ڈویژن نے علماءکرام قبائلی عمائدین بلدیاتی نمائندوں سے اپیل کی کہ وہ انسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لیے اپنا شعوری کردار اداکریں۔

(جاری ہے)

تاکہ قلات ڈویژن سمیت صوبے کو جلد سے جلد پولیو فری علاقہ بنایا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :

اس پر پڑھیں قومی خبریں Header Banner