میرٹ اور سنیارٹی کے مطابق خالی سیٹوں پر ترقی کا عمل جلد مکمل کیا جائے،ڈاکٹر عثمان انور

بدھ 21 اگست 2024 23:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2024ء) پنجاب پولیس میں کانسٹیبل سے ایس پی رینک تک مزید پروموشنز کا عمل شروع کیا جارہا ہے۔ آئی جی پنجاب نے مختلف یونٹس میں 3500 خالی سیٹوں پر ترقی کا عمل یقینی بنانے کے لیے پروموشن بورڈ کے اجلاس منعقد کرنے کا حکم دے دیا۔انہوں نے تمام ریجنل و یونٹس سربراہان کو آئندہ چند روز میں پروموشن بورڈ کے اجلاس منعقد کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔انہوں نے کہا کہ گذشتہ ڈیڑھ سال میں 22 ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکاروں کو اگلے عہدوں پر ترقی دی گئی، امن و امان کے قیام، شہریوں کی جان و مال کی حفاظت یقینی بنانے کے لئے 12 ہزار سے زائد کانسٹیبلز بھرتی کئے گئے۔ ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ پنجاب ہائی وے پٹرول پولیس میں 260 ملازمین کو اگلے رینک میں ترقی دے دی گئی ہے، 449 اے ایس آئیز کو آئندہ دنوں میں سب انسپکٹرز کے رینک پر پروموٹ کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے ہدایت کی کہ شہدا اور ڈیتھ ان سروس کلیم پر ملازمین کے بچوں کی بھرتیاں یقینی بنائی گئیں۔انہوں نے کہا کہ پنجاب پولیس 1640 شہدا، ہزاروں غازیوں کی امین فورس ہے، ہمارے جوان شہریوں کی حفاظت کے دوران آئے روز شہادتیں پیش کر رہے ہیں، جسمانی اعضا کی قربانیاں دے رہے ہیں۔ ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ فورس کا مورال بلند ہے، مزید جوش و جذبے سے خدمت خلق یقینی بنانے کے لئے پروموشنز اور ویلفیئر ضروری ہیں، میرٹ اور سنیارٹی کے مطابق اس کا سلسلہ جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :

اس پر پڑھیں قومی خبریں Header Banner