مکسڈ مارشل آرٹس ایشین چیمئن شپ، پاکستانی فائٹر بھارت کو ہرا کر فائنل میں پہنچ گئی 

  

لاہور(ویب ڈیسک)مکسڈ مارشل آرٹس ایشین چیمپئن شپ میں پاکستان کی بانو بٹ نے خوشبو کو شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔مکسڈ مارشل آرٹس ایشین چیمپئن شپ سیمی فائنل کے ویمن 47.6 کلوگرام کیٹگری میں پاکستانی فائٹر بانو بٹ بھارتی فائٹر خوشبو نشاد کو ہرایا۔سیمی فائنل جیتنے کے بعد پاکستانی خاتون فائٹر بانو بٹ کی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایونٹ کیلئے بہت محنت کی تھی، مجھ سے کوچ نے پوچھا تھا کہ سینئیر کھیل سکتی ہو، میں نے انکو کہا کھیل لونگی خود کو ٹیسٹ کرنا چاہتی ہوں کیونکہ میری کیٹگری جونئیر کی تھی۔انہوں نے کہا کہ بھارتی حریف میری بڑی بہن کی طرح ہیں تاہم مقابلے میں دوستی ختم ہوجاتی ہے، آج لڑائی مشکل تھی سینئرجونئیر کا فرق آجاتا ہے۔بانو بٹ نے کہا کہ جس طرح چاہ رہی تھی اس طرح اچھی پرفارمنس نہیں آئی، کل فائنل میں پاکستان کیلئے گولڈ میڈل جیتوں گی۔دوسری جانب جونیئر ویلٹر ویٹ کی 77.1 کلوگرام کیٹگری میں پاکستانی فائٹر تیمور چشتی کو بحرین کے فائٹر علی مرہون نے شکست دے دی، بحرین کے فائٹر علی مرہون نے پہلے راونڈ میں پاکستانی فائٹر کو ناک آوٹ کیا۔

اس پر پڑھیں کھیل اور کھلاڑی Header Banner