اداکارہ مریم نور ماں بن گئیں

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ مریم نور کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

مریم نور نے مداحوں کو خوشخبری سُنانے کیلئے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام کا رُخ کیا جہاں اُنہوں نے اپنے ‘پریگنینسی فوٹو شوٹ’ کی تصاویر پوسٹ کیں۔مذکورہ تصاویر میں مریم نور بڑے ہی خوشگوار موڈ میں گارڈن میں بیٹھی ہیں، اداکارہ نے پوسٹ میں اپنے ننھے شہزادے کے کپڑوں کی جھلک بھی مداحوں کو دکھائی۔

 اداکارہ نے کہا کہ میرے باغیچے میں سب سے قیمتی اور خوبصورت پھول کِھل گیا ہے، میں نے اور میرے شوہر نے سب کی دُعاؤں کے ساتھ ہمارے بیٹے کو دُنیا میں خوش آمدید کہا ہے۔

اُنہوں نے مداحوں کو اپنے ننھے شہزادے کا نام بتاتے ہوئے کہا کہ میں نے اپنے بیٹے کا نام نائل اسماعیل رکھا ہے۔مریم نور نے مزید کہا کہ میں اس خاص نعمت کیلئے اللہ تعالیٰ کا جتنا شکر ادا کروں کم ہے، ہمیں اپنی دُعاؤں میں یاد رکھیں۔

واضح رہے کہ ڈرامہ سیریل ‘زندگی ایک پہیلی’ اور ‘دل پر زخم کھائے ہیں’ جیسے ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی مریم نور نے سال 2022 میں اسماعیل بٹ نامی شخص کے ساتھ شادی کی تھی۔

اس پر پڑھیں ڈیلی پاکستان - انٹرٹینمنٹ Header Banner