والد کی شبانہ اعظمی سے شادی پر سخت ناراض تھا، فرحان اختر کا والد کی دوسری شادی پر تبصرہ

ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بالی ووڈ کے اداکار اور فلمساز فرحان اختر نے حال ہی میں اپنے بچپن کے ان مشکل دنوں کو یاد کیا جب ان کے والد جاوید اختر نے اداکارہ شبانہ اعظمی سے دوسری شادی کی۔فرحان اختر نے حال ہی میں اس حوالے سے گفتگو کرتے اعتراف کیا کہ والد کی جانب سے ایسا کرنے پر وہ ان سے سخت ناراض ہوئے اور سمجھتے تھے کہ والد نے دھوکا کیا ہے۔ بالی ووڈ اداکار نے کہا کہ انہیں والد کے ساتھ نارمل ہونے میں وقت لگا اور نارمل کرنے میں اہم کردار شبانہ اعظمی نے ہی ادا کیا تھا۔ انہوں نے یہ اعتراف پرائم ویڈیو ڈاکیومینٹری اینگری ینگ مین کی ایک قسط میں گفتگو کے دوران کیا۔اس دستاویزی پروگرام میں 1970 کے عشرے کے ہندی سنیما کے لیجنڈری اسکرین رائٹرز سلیم خان اور جاوید اختر کی فنی و ذاتی زندگیوں کا احاطہ کیا گیا ہے۔

اس پر پڑھیں تفریحی خبریں Header Banner