کراچی میں پیرآباد پولیس کاگٹکا ماوا کی فیکٹری پر چھاپہ،4مبینہ ملزمان گرفتار

اتوار 25 اگست 2024 22:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اگست2024ء) پیرآباد پولیس نے گٹکا ماوا کی فیکٹر ی پرکارروائی کرتے ہوئے 4مبینہ ملزمان کو گرفتار کرکے فیکٹری سے 150پڑیاں گٹکا ماوا، 34کلو چھالیہ اور دیگر سامان برآمد کرلیا۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو پولیس ترجمان نے بتایا کہ گرفتار ملزمان میں شیراعظم خان، سیف اللہ، زکریا اور عارف خان شامل ہیں۔گرفتار ملزمان بنارس مارکیٹ کے ایک مکان میں قائم فیکٹری میں گٹکا ماواتیار کرکے شہر کے مختلف علاقوں میں فروخت کرتے تھے۔پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :

اس پر پڑھیں قومی خبریں Header Banner