لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ڈائریکٹر مارکیٹنگ عثمان وحید اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے۔پی سی بی ذرائع کے مطابق عثمان وحید چیمپئنز ایونٹ کے لئے اہداف حاصل نہ کر سکے، پی سی بی نے پہلی مرتبہ تینوں فارمیٹ کے چیمپئنز کپ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ چئیرمین پی سی بی محسن نقوی چیمپئنز ایونٹس کو ڈومیسٹک کرکٹ کا فیس بنانے کے خواہشمند ہیں، جس کیلیے انہوں نے مختلف اہداف دیے۔پی سی بی ذرائع کا کہنا تھا کہ رائٹس کے حوالے سے بھی عثمان وحید ٹارگٹ پورے نہ کر سکے، مقامی اور بین الاقوامی رائٹس بیچنے پر پی سی بی کو سبکی کا سامنا کرنا پڑا۔ مزید بتایا کہ سپانسرز کے حصول، بڈ پراسیس اور دیگر اہداف میں ناکامی پر ڈائریکٹر مارکیٹنگ نے عہدہ چھوڑ دیا۔