گاڑی سے ملنے والی لاشیں کن ٹک ٹاکرز کی ہیں ؟ حیران کن انکشاف

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر سیما خاصخیلی اور ان کے منگیتر ظفر عباس حاجونو کی تشدد زدہ لاشوں نے کہرام برپا کر دیاہے ۔

تفصیلات کےمطابق حال ہی میں خیرپور میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں دو معروف پاکستانی ٹک ٹاکرز اپنی گاڑی میں مردہ پائے گئے۔اس حوالے سے خیر پور ڈسٹرکٹ کے اے سیکشن پولیس اسٹیشن پر تعینات حکام نے بتایا کہ جاں بحق شہریوں کی تشدد زدہ لاشیں  ایک  کار سے بر آمد ہوئیں ہیں جو پرانی قومی شاہراہ کے ساتھ واقع ایرانی کوثر ہسپتال کے قریب کھڑی پائی گئی۔

علاوہ ازیں ابتدائی تفتیش میں بتایا گیا کہ لاشیں تین دن پرانی ہیں اور گاڑی 2 روز قبل اس مقام پر کھڑی کی گئی تھی، پولیس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے سول ہسپتال خیرپور منتقل کردیا۔دوسری جانب سیما خاصخیلی کے اہل خانہ کے مطابق بیٹی کے قتل میں اسکے سابقہ شوہر کا ہاتھ ہے ۔

سیما خاصخیلی کے والدین نے میڈیا کو بتایا کہ بیٹی کی پنوں عاقل کے رہائشی یاسین اندھر سے شادی ہوئی تھی لیکن ظفر عباس حاجانو سے محبت ہونے کے بعد طلاق ہوگئی، وہ دونوں شادی کرنے والے تھے۔ان کا کہنا تھا کہ سیما خاصخیلی تین روز قبل بازار گئی تھی اور اس کے بعد گھر نہیں لوٹی، ان کا کہنا تھا کہ ہم کافی تلاش کے باوجود اسے تلاش نہیں کر سکے۔

والدین کا کہنا تھا کہ انہیں اپنی بیٹی کے بارے میں ہفتے کے روز اس وقت پتا چلا جب پولیس نے انہیں ایک گاڑی میں ظفر عباس ہاجانو کی لاش کے ساتھ ملنے کی اطلاع دی۔پولیس نے پوسٹ مارٹم اور دیگر قانونی کارروائی کے بعد لاشیں ورثا کے حوالے کر دیں، پولیس حکام کا کہنا تھا کہ وہ اس معاملے کی مختلف زاویوں سے تفتیش کر رہے ہیں۔

یاد رہے کہ ظفر عباس حاجانو کا تعلق کوٹ ڈیجی تعلقہ کے گاؤں رند حاجانو سے تھا اور سیما خاصخیلی خیرپور کی غریب آباد کالونی کی رہائشی تھی۔

اس پر پڑھیں تفریحی خبریں Header Banner