تھائی لینڈ: سیلاب اور لینڈ سلائیڈ کے واقعات میں 22 افراد جاں بحق، 31 ہزار مکانات متاثر

تھائی لینڈ: سیلاب اور لینڈ سلائیڈ کے واقعات میں 22 افراد جاں بحق، 31 ہزار مکانات متاثر

بنکاک، 26/ اگست (ایس او نیوز /ایجنسی)  تھائی لینڈ میں میں آج سیلاب اور لینڈ سلائڈ کے واقعات پیش آئے ہیں جن میں کم از کم 22 افراد کی موت واقع ہو گئی ہے۔ ان قدرتی آفات کی وہج سے 19 افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے، جبکہ 13 صوبوں میں تقریباً 31 ہزار مکانات کے متاثر ہونے کی خبریں بھی سامنے آ رہی ہیں۔ مقامی حکام نے پیر کے روز اس سلسلے میں جانکاری دی۔

ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایجنسی نے سیلاب اور لینڈ سلائڈ واقعہ کے بعد ایک بیان جاری کیا ہے جس میں کہا ہے کہ ’’حکام مانسون کی شدید بارشوں کی وجہ سے آنے والے سیلاب کے پانی کو نکالنے اور جنوب مشرقی ایشیائی ملک کے پانچ شمالی صوبوں کے بقیہ 737 متاثرہ دیہی علاقوں کو امداد فراہم کرنے کی کوششیں تیز کر رہے ہیں۔‘‘

ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایجنسی نے سیلاب اور لینڈ سلائڈ کے واقعات کے بعد ملک بھر کے 31 صوبوں کے رہائشیوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ جمعرات تک اچانک سیلاب، جنگلات سے بہنے اور تیز ہواؤں سے چوکنا رہیں۔ اس درمیان حکام کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ صورتحال پر سخت نظر رکھیں اور ایمرجنسی رسپانس ٹیمیں اور مشینری تیار کریں جو زیادہ خطرے والے علاقوں میں تعینات کیے جائیں گے۔

ایک نظر اس پر بھی

ڈھاکہ میں پھر تشدد، حکومتی مشیر ناہید اسلام کی حراست کو لے کر ہوا ہنگامہ

بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں سیکریٹریٹ کے قریب کل یعنی25 اگست کی رات طلبہ اور انصار (بنگلہ دیش کےنیم فوجی دستے)کے ارکان کے درمیان پرتشدد تصادم ہوا۔ ڈھاکہ ٹریبیون کی رپورٹ کے مطابق تصادم میں دونوں فریقوں کے متعدد افراد زخمی ہوئے۔

15 Hours Ago

بنگلہ دیش: سیلاب سے 45 لاکھ افراد متاثر،42ہلاک، تین لاکھ پناہ گاہوں میں

بنگلہ دیش میں ہفتہ کے آغاز سے ہونے والی موسلادھار بارش کے بعد باڑھ آنے کے سبب تین لاکھ افراد عارضی پناہ گاہوں میں رہنے کو مجبور۔ جنوبی ایشیا کے اس ملک کے اکثر نچلے علاقے زیر آب ہیں۔ حکام کے مطابق ہندوستان اور بنگلہ دیش میں اس باڑھ میں مجموعی طور پر 42 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں ...

2 Days Ago

بائیڈن نے پارٹی کی کمان کملا ہیرس کو سونپ دی، ڈیموکریٹک کنونشن میں صدارتی امیدواری کیلئے بھر پور حمایت

امریکی صدر جو بائیڈن نے پیر کو شکاگو میں  ڈیموکریٹک پارٹی کے قومی کنونشن کے پہلے دن خطاب کرتے ہوئے بطور صدارتی امیدوار کملا ہیرس کی بھر پور تائید اور پارٹی کمان باضابطہ طور پر انہیں سونپ دی۔

5 Days Ago

اس پر پڑھیں ساحل آن لائن Header Banner