اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ملک میں موبائل فونز کی درآمد میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
ادارہ شماریات کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اگست 2023 کے مقابلے میں اگست 2024 میں موبائل فونز کی درآمد میں 29 فیصد کمی ہوئی ہے۔جولائی 2024 ءکے مقابلے میں اگست 2024 ءمیں موبائل فونز کی درآمد میں 23 فیصد اضافہ ہوا تھا۔
رپورٹ کے مطابق اگست 2024 ءمیں موبائل فونز کی درآمد پر پاکستانیوں نے 7 کروڑ 94 لاکھ ڈالر خرچ کیے، جولائی 2024ء میں موبائل فونز کی درآمد پر 6 کروڑ 45 لاکھ ڈالر خرچ ہوئے تھے۔
رواں مالی سال کے پہلے دو ماہ 14 کروڑ 38 لاکھ ڈالر مالیت کے موبائل فونز درآمد کیے گئے جبکہ رواں مالی سال 2 ماہ میں موبائل فون کی درآمد میں 20 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔
ادارہ شماریات کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ مالی سال پہلے2 ماہ 17 کروڑ 45 لاکھ ڈالر کے موبائل فونز درآمد ہوئے تھے جبکہ گزشتہ مالی سال کے دوران 1 ارب 89 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کے موبائل فونز درآمد کیے گئے تھے۔