کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران ڈالر کی قیمت میں کمی ہوئی ہے جبکہ سٹاک مارکیٹ میں معمولی بہتری دیکھنے میں آئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز کے بعدڈالر کی قیمت میں 7 پیسے کمی ہوئی جس کے بعد ڈالر 278 روپے 35 پیسے پر ٹریڈ کر رہاہے ۔
دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں معمولی بہتری دیکھنے میں آئی ہے ، کاروبار شروع ہوا تو 100 انڈیکس 78 ہزار 571 پوائنٹس پر تھا جس میں اب تک 31 پوائنٹس کا اضافہ ہواہے اور انڈیکس 78 ہزار 602 پوائنٹس پر پہنچ گیاہے ۔