میچ دیکھنے پہنچے سیف علی خان، پاکستانی مداح نےایسے اڑایا مذاق

آئی سی سی کرکٹ عالمی کپ 2019 کے 22 ویں میچ میں ہندوستان اورپاکستان کے درمیان مقابلہ ہوا۔ اس مقابلے میں پاکستان کوشکست کا منہ دیکھنا پڑا۔ وہیں شکست سے بوکھلائے ایک پاکستانی کرکٹ مداحوں نےادا کارسیف علی خان کونشانہ بنایا۔ سیف علی خان میچ دیکھنے پہنچےتھےاورہندوستان کی جیت کے بعد وہ واپس لوٹ رہےتھے۔

اشتہار

سیف علی خان کےساتھ ان کی آنے والی فلم کی کواسٹارعالیہ فرنیچروالا تھیں۔ یہ پاکستانی کرکٹ مداح سیف علی خان کا پیچھا کرتا ہوا دکھائی دیا۔ پاکستان اورٹیم انڈیا کے درمیان ہوئے میچ میں جہاں ایک طرف ٹیم انڈیا نےڈی آرایس ضابطےکے تحت 89 رنوں سے جیت حاصل کی تھی۔ اس میچ میں ٹیم انڈیا کوچیئراپ کرتےہوئے بالی ووڈ کے سپراسٹارسیف علی خان بھی نظرآئے۔ سیف علی خان جب مینچسٹرکےمیدان میں ہونےوالےاس میچ میں نظرآئےتو ایک پاکستانی مداح نےان کا مذاق اڑاتے ہوئےایک ویڈیو بنایا، جس میں اس نےکہا کہ یہ ہیں ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے11 ویں واٹربوائے۔

پاکستانی مداح نے پھرسیف علی خان کا مذاق اڑاتے ہوئےکہا کہ انہوں نےفلموں میں پاکستان کے خلاف بہت زبردست کھیلا ہے۔ انہوں نےبڑے ہمارے بندے مارے ہیں۔ انہوں نے اپنے ملک کی حمایت کرتےہوئے ہمارے بندے ماردیئے۔ موبائل کیمرے سےریکارڈ کیا گیا یہ ویڈیوسوشل میڈیا پرکافی وائرل ہوا۔ یہاں دیکھئے یہ وائرل ویڈیو۔

اشتہار

بہرحال ہم آپ کو بتا دیں کہ اس وقت سیف علی خان اپنی آنے والی فلم ‘جوانی جانے من’ کے سلسلے میں لندن پہنچ چکے ہیں۔ اس فلم میں سیف علی خان کے ساتھ پوجا بیدی کی بیٹی عالیہ فرنیچروالا نظرآئیں گی۔ رپورٹس کےمطابق اس فلم میں سیف علی خان، عالیہ کے والد کے کردارمیں نظرآئیں گے۔

اشتہار

اس پر پڑھیں شوز Header Banner