اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مولانا فضل الرحمان نے ق لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین سےان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی جس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین، چودھری وجاہت حسین بھی موجود تھے ۔ مولانا فضل الرحمان نے چوہدری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی۔ ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر بھی مشاورت ہوئی۔ ترجمان جےیوآئی اسلم غوری، حافظ نصیر احرار، مولانا امجد خان، حافظ غضنفر عزیز شریک تھے ۔