سی آئی اے بلڈنگ ’آئی نائن‘ سب جیل قرار، گرفتار احتجاجی شرکا ءکو رکھا جائے گا

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد کی انتظامیہ نے سی آئی اے کی بلڈنگ آئی نائن کو سب جیل قرار دے دیا جس کے بعد احتجاج میں زیر حراست افراد کو قید کیا جا سکے گا۔

نجی ٹی وی چینل" آج نیوز" کے مطابق چیف کمشنر اسلام آباد نے اس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔ سی آئی اے کی بلڈنگ کو آرٹیکل پریزنر ایکٹ 1894 کی سکیشن 3 کے تحت سب جیل قرار دیا گیا ہے۔

سب جیل بنانےکی منظوری وزارت قانون اور پارلیمانی افیئرز نے دی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق حالیہ احتجاج میں گرفتار ہونے والوں کو اس سب جیل میں رکھا جائے گا۔

اس پر پڑھیں قومی Header Banner