ایک دن میں 3سو ارب کا نقصان‘ تینوں بڑی جماعتوں کو بیٹھ کر بات کرنی پڑے گی. مفتاح اسماعیل ... یہ کہنا غلط ہے کہ پاکستان دلدل میں ہے اور عمران خان کنول کا پھول ہیں‘ پی ٹی آئی ... مزید

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔24 نومبر۔2024 ) سابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ ملک بند ہونے سے ایک دن کا جی ڈی پی نقصان 300 ارب ہے عوام نے 8فروری کو جو فیصلہ کیا وہ حکومت نے تسلیم نہیں کیا‘پی ٹی آئی‘ نون لیگ اورپیپلز پارٹی کو بیٹھ کر بات کرنی پڑے گی. نجی ٹی وی سے گفتگو میں سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ پی ٹی آئی نے سوچا ہوا ہے دھرنے دیں گے انہیں اپنے ساتھ دوسری جماعتوں کو بھی ملانا چاہیے شاہ محمود قریشی، یاسمین راشد سمیت دیگر لوگ جیلوں میں ہیں یہ کہنا غلط ہے کہ پاکستان دلدل میں ہے اور عمران خان کنول کا پھول ہیں.

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی نے غلطی کی اور توجہ صرف عمران خان کی رہائی پر ہے جبکہ انہیں الیکشن اور جمہوریت کی بات کرنی چاہیے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ لاہور‘ اسلام آباد سمیت کراچی میں بھی انٹرنیٹ بند ہے ملک بند ہونے سے ایک دن کا جی ڈی پی نقصان 300 ارب ہے لاہور اسلام آباد بند کردیں گے تو 100، 125 ارب روپے کا نقصان ہوگا سکول بند ہونے سے بچوں کی پڑھائی پر اثر پڑے گا ملک میں اب تک یہ جھگڑا چل رہا ہے کہ الیکشن شفاف ہوئے یا نہیں آئین کو پامال کردیا گیااور کرسی بچانے کے لیے عدلیہ کی آزادی پر حملہ کیا گیا. مفتاح اسماعیل نے کہا کہ عوام نے 8 فروری کو فیصلہ کردیا تھا مگر حکومت نے تسلیم نہیں کیا‘ پی ٹی آئی نے سوچا ہوا ہے دھرنے کریں گے پی ٹی آئی کو 2014 کی طرح دھرنے کی عادت پڑ چکی ہے 20 ہزار یا 1 لاکھ افراد نکالنے سے کسی پر کوئی فرق نہیں پڑے گا انہوں نے کہاکہ کے پی کی حکومتی مشینری استعمال کرنا غیر قانونی ہے.                                                               

اس پر پڑھیں تمام خبریں Header Banner