اگر 8ستمبر کا جلسہ ناکام ہوا تو میں ذمہ دار نہیں ، شیر افضل مروت کا بیان

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ مجھے 8 ستمبر کے جلسے کی آرگنائزنگ کمیٹی سے باہر رکھا گیا ہے، جلسہ ناکام ہوا تو میں ذمہ دار نہیں۔

پشاورسے اپنے بیان میں شیر افضل مروت نے کہا کہ یہ اقدامات اتحاد کمزور کر دیں گے، وزیراعلیٰ کے پی سے شکایت کی، انہوں نے بتایا کہ ان کا کوئی کردار نہیں۔ شیر افضل مروت نے کہا لگتا نہیں کہ حکام پی ٹی آئی کو جلسہ کرنے دیں گے۔ انہوں نے کہا مجھے دور رکھ کر پی ٹی آئی کی طاقت کو کمزور کرنے کی کوشش کی گئی۔ میں کسی عہدے کی بھیک نہیں مانگ رہا تھا بلکہ ایک ذمہ داری تھی۔ شیر افضل مروت نے مزید کہا کہ مجھے ذمہ داریوں سے دور رکھ کر آپ پوری ذمہ داری لے رہے ہیں۔

اس پر پڑھیں قومی خبریں Header Banner