اڈیالہ جیل کے لاپتہ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کو سرکاری رہائشگاہ خالی کرنے کا نوٹس جاری

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سپرنٹنڈنٹ سینٹرل جیل راولپنڈی اڈیالہ نے لاپتہ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل محمد اکرم کوسرکاری رہائش گاہ خالی کرنےکا نوٹس جاری کردیا۔

سپرنٹنڈنٹ سینٹرل جیل اڈیالہ کے دفتر سے 29 اگست کو جاری نوٹس محمد اکرم کی سرکاری رہائش گاہ کے باہر آویزاں کردیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ 20 جون کو آپ کا تبادلہ لاہور ہوا تھا اور دو ماہ میں مکان خالی کرنا ہوتا ہے۔نوٹس میں کہا گیا ہے کہ دو ماہ سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے لیکن آپ نے آفیسرز کالونی میں سرکاری گھر خالی نہیں کیا، سرکاری رہائش گاہ اپنے قبضہ میں رکھ کر قواعد کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے۔سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے نوٹس میں کہا ہے کہ جیل کے دیگر افسران کے پاس رہائش نہ ہونے کی وجہ سے وہ اضطراب کا شکار ہیں، دو روز میں مکان خالی کر دیں ورنہ آپ کی رہائش گاہ کا پانی اور بجلی منقطع کر دیا جائےگا۔

اس پر پڑھیں قومی خبریں Header Banner