لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اگست2024ء) جیولین تھرو کے نیشنل چیمپئن، ایشین سلور میڈلسٹ یاسر سلطان نے ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید سے ملاقات کی ۔ یاسر سلطان کو پنجاب فوڈاتھارٹی کا فوڈ ایمبیسڈر مقرر کردیا گیاہے۔
(جاری ہے)
اس موقع پر ڈی جی فوڈاتھارٹی عاصم جاوید نے کہاکہ یاسرسلطان کو فوڈ ایمبسڈر بنانے کا مقصد نوجوان بچوں کی غذائی تربیت سے متعلق آگاہی فراہم کرنا ہے۔ جسمانی ضرورت کے مطابق غذائیت سے بھرپور خوراک ہی تندرست اور توانا رکھتی ہے۔یاسر سلطان نے کہا کہ ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی جانب سے فوڈ ایمبسڈر نامزد کرنا اعزاز کی بات ہے، اولین فریضہ سمجھ کر غذائی آگاہی میں تعاون کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی کے قیام اور کاوشوں سے ہی آج ہم اچھی غذا کھاتے ہیں۔