ارشد ندیم کو ہلالِ امتیاز عطاء کر دیا گیا

جمعرات 29 اگست 2024 22:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اگست2024ء) صدرِ مملکت آصف زرداری نے اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کو ہلالِ امتیاز عطاء کر دیا۔ایوانِ صدر میں اس حوالے سے خصوصی تقریب منعقد ہوئی جس میں متعدد اہم شخصیات نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

تقریب میں ارشد ندیم کو ہلالِ امتیاز عطا کیا گیا۔ واضح رہے کہ ارشد ندیم نے پیرس اولمپکس کے جیولن تھرو گیم میں نیزہ 92.97 میٹر تک پھینک کر عالمی ریکارڈ بنایا تھا اور پہلی مرتبہ پاکستان کے لیے گولڈ میڈل حاصل کیا تھا۔ گولڈ میڈل جیتنے پر ارشد ندیم کو حکومت پاکستان کی جانب سے ہلالِ امتیاز دینے کا اعلان کیا گیا تھا۔

اس پر پڑھیں کھیلو ں کی خبریں Header Banner