شعیب ملک چیمپئنز کپ میں اسٹالینز کے مینٹور ہونگے

لاہور  (آئی این پی)پاکستان کے سابق کپتان اور دو بار کے آئی سی سی ایونٹ فاتح شعیب ملک آئندہ ماہ ہونے والے چیمپئنز کپ ون ڈے ٹورنامنٹ میں اسٹالینز کے مینٹور ہونگے۔یہ ٹورنامنٹ 12سے 29ستمبر تک اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں کھیلا جائے گا۔شعیب ملک ان پانچ مینٹورز میں شامل ہیں جنہیں پاکستان کرکٹ بورڈ نے چیمپئن مینٹور کے طور پر ذمہ داری سونپی ہے دیگر چار مینٹورز وقاریونس مصباح الحق ثقلین مشتاق اور سرفراز احمد ہیں۔چیمپئنز ون ڈے کپ میں ملک بھر کے ایک سو پچاس بہترین کرکٹرز حصہ لیں گے۔ 

شعیب ملک نے اسٹالینز کا مینٹور مقرر ہونے پر خوشی ظاہر کی ہے اور کہا ہے کہ  میرے پاس ایک ایسی ٹیم ہے جس کے ساتھ میں نے ایک کھلاڑی اور کپتان کے طور پر کئی یادگار لمحات شیئر کیے ہیں۔ 

اس پر پڑھیں کھیل اور کھلاڑی Header Banner