سمندری طوفان کے ملک پر اثرات سے متعلق محکمہ موسمیات نے کیا کہا؟

ڈی جی محکمہ موسمیات نے سمندر میں بنے والے طوفان سے متعلق اہم معلومات جاری کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کے پاس ایک سائیکلون بن رہا ہے، اس سائیکلون کو اسنی نام دیا گیا ہے، 1964 کے بعد اگست کے مہینہ میں ایسی صورت حال ہے.

اس سے قبل مئی اور جون میں میں سائیکلون بنتے ہیں، سائیکلون کے لئے ہوا کا دباؤ زمین سے سمندر کی جانب گیا، آئندہ 6 گھنٹوں میں سائیکلون سمندری طوفان بن جائے گا، اس کی وجہ سے کراچی تھرپارکرںو دیگر علاقوں میں طوفانی بارشیں ہونگی۔

ان کا کہناتھا کہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں یکم ستمبر تک طوفانی بارش ہونگی،جنوبی پنجاب اسلام آباد میں بھی اثرات ہیں، طوفان کی بنا پر سمندر کی لہریں اونچی رہیں گی، ماہی گیر اتوار تک سمندر میں جانے سے گریز کرے، اگلے تین چار دن سمندری طوفان کی شدت قائم رہے گی، 2 سے 4 ستمبر تک ملک کے بالائی علاقوں میں بارشیں ہونگی، دریائے کابل کے ارد گرد بھی بارش کی توقع ہے، سندھ اور بلوچستان میں دو روز کے بعد موسم بہتر ہونا شروع ہو جائے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جولائی میں 7فیصد معمول سے بارش کم اور اگست میں 107فیصد زیادہ بارش ہوئی ، سندھ میں اگست کے دوران 318فیصد زائد بارش ہوئیں۔ یکم جولائی سے آج تک معمول سے 60فیصد زیادہ ہے۔آزاد کشمیر میں 20فیصد ہم بارشیں ہوئیں۔کے پی کے میں نارمل بارشیں ہوئیں ۔پنجاب میں 56فیصد زیادہ ہوئی ،سندھ میں 125فیصد بارشیں زیادہ ہوئی۔

install suchtv android app on google app store

اس پر پڑھیں پاکستان Header Banner