گورنر بلوچستان سے سبکدوش ہونے والے انسپکٹر جنرل پولیس عبدالخالق شیخ کی الوداعی ملاقات

Live Updates

ہفتہ 31 اگست 2024 00:00

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 اگست2024ء) گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل سے سبکدوش ہونے والے انسپکٹر جنرل پولیس عبدالخالق شیخ نے جمعہ کے روز گورنر ہائوس کوئٹہ میں الوداعی ملاقات کی۔

(جاری ہے)

گورنر مندوخیل نے انسپکٹر جنرل پولیس عبدالخالق شیخ کی صوبے کیلئے خدمات کی تعریف کی اور صوبہ میں امن و استحکام کو برقرار رکھنے کیلئے ان کی انتھک کوششوں کو سراہا۔ گورنر مندوخیل نے عبدالخالق شیخ کی مزید کامیابی کیلئے نیک تمناؤں اور خواہشات کا اظہار کیا۔

Live بلوچستان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :

اس پر پڑھیں قومی خبریں Header Banner