کمشنر سبی ڈویژن سید زاہد شاہ کا ممکنہ سیلاب کے پیش نظر دریائے ناڑی (ناڑی ہیڈ ورکس) کا دورہ

ہفتہ 31 اگست 2024 00:00

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 اگست2024ء) کمشنر سبی ڈویژن سید زاہد شاہ نے ممکنہ سیلاب کے پیش نظر دریائے ناڑی (ناڑی ہیڈ ورکس) کا دورہ کیا ۔ انہوں نے ممکنہ سیلاب کے پیشِ نظر پانی کی صورتحال کا جائزہ لیا ۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سبی جہانزیب شیخ اور پی ایس ٹو کمشنر ذیشان طاہر و دیگر بھی انکے ہمراہ تھے ۔

(جاری ہے)

کمشنر نے متعلقہ محکموں اور اداروں کو پانی کے بہاؤ کو 24گھنٹے مانیٹر کرنے کی ہدایات جاری کیں ۔

ناڑی ہیڈ ورکس کے مقام پر صبح 84 ہزار کیوسک پانی کا گزر ہوا جبکہ رات کو 28 ہزار کیوسک پانی گزرا۔ کمشنر سبی سید زاہد شاہ نے متعلقہ محکموں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ متعلقہ تمام محکمے الرٹ رہیں اور سیلابی خطرات سے نمٹنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر بھر پور تیاری رکھیں۔

متعلقہ عنوان :

اس پر پڑھیں قومی خبریں Header Banner