کوئٹہ،چمن پھاٹک پر سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ کے قریب دھماکا، 2 افراد زخمی

اتوار 1 ستمبر 2024 17:30

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 ستمبر2024ء) کوئٹہ میں سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ کے قریب دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 2 افراد ہوگئے۔اطلاعات کے مطابق دھماکا کوئٹہ میں چمن پھاٹک پر واقع سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹ کے قریب ہوا ہے۔دھماکے کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی فورسز اور ریسکیو کا عملہ جائے وقوع پر پہنچ گیا ہے اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ۔

(جاری ہے)

حکام نے بتایا کہ دھماکے میں 2 افراد زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کی فراہمی کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ قانون نافذ کرنے والے ادارے دھماکے کی نوعیت کا تعین کرنے میں مصروف ہیں۔پولیس حکام کے مطابق دونوں زخمی راہگیروں کی حالت خطرے سے ہے، پولیس، محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی)، فرنٹیئر کانسٹیبلری (ایف سی) اور دیگر قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے اہلکاروں نے تحقیقات کا آغاز کردیا۔

متعلقہ عنوان :

اس پر پڑھیں قومی خبریں Header Banner