وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی مشیر مشال یوسفزئی ڈی نوٹیفائی

 پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبر پختونخوا حکومت نے وزیراعلیٰ کی مشیر  برائےسماجی بہبود مشال یوسفزئی کو صوبائی کابینہ سے ڈی نوٹیفائی کر دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق صوبائی حکومت نے سماجی بہبود کی مشیر مشال یوسفزئی کو ڈی نوٹیفائی کرنے کی سمری گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کو بھجوا دی گئی ہے۔گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے تصدیق کی ہے کہ صوبائی مشیر مشال یوسفزئی کو کابینہ سے ڈی نوٹیفائی کرنے کی سمری گورنر ہاؤس کو موصول ہوگئی ہے۔انہوں نے کہا کہ صوبائی مشیر کو ڈی نوٹیفائی کرنے کی سمری کے حوالے سے قانونی پہلوؤں کا جائزہ لوں گا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مشال یوسفزئی پارٹی کے مرکز میں زیادہ مصروف ہوتی تھیں اور اور سینئر قیادت کو تحفظات تھے اور اسے بانی پی ٹی آئی کو بھی آگاہ کیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ رواں برس اپریل میں وزیراعلیٰ مشیر مشال یوسفزئی پر الزام عائد کیا گیا تھا کہ محکمہ سماجی بہبود و ترقی نسواں اور زکوٰۃ و عشر نے خیبر پختونخوا حکومت کی کفایت شعاری پالیسی کے برخلاف مشیر مشال یوسفزئی اور سیکریٹری کے لیے گاڑی خریدنے کی اجازت مانگ لی ہے۔

اس پر پڑھیں پاکستانی سیاست Header Banner