محکمہ موسمیات نے کن علاقوں میں آج سے بارش کی پیشگوئی کی ہے؟

محکمہ موسمیات نے آج سے پاکستان کے بیشتر شہروں میں بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، لاہور، پشاور، کوئٹہ اور سمیت ملک میں مختلف مقامات پر آج بارشیں متوقع ہیں۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج سے مرطوب ہوائیں خلیج بنگال سے ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوں گی جس کے باعث آج شام سے منگل تک اسلام آباد سمیت پنجاب ، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارشیں ہوں گی۔

بلوچستان میں 4 ستمبر تک بادل برسنے کی توقع ہے۔

دوسری جانب کراچی، حیدرآباد اور سکھر سمیت سندھ بھر میں منگل اور بدھ کو تیز ہواؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے۔

install suchtv android app on google app store

اس پر پڑھیں پاکستان Header Banner