چینی وزیر اعظم آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ کریں گے

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) چین کے وزیراعظم لی کیانگ آئندہ ماہ پاکستان کا 3 روزہ سرکاری دورہ کریں گے۔  

24 نیوز کے مطابق چینی وزیراعظم چینی وزیراعظم اکتوبر کی 14، 15 اور 16 تاریخ کو پاکستان میں ہوں گے،سفارتی محاذ پر پاکستان کیلئےبڑی کامیابی ہے، کیونکہ 11 سال بعد کسی بھی چینی وزیراعظم کا دورہ پاکستان ہوگا،چینی وزیراعظم ایس سی او کے حکومتی سربراہان کے اجلاس میں چین کی نمائندگی کریں گے،چینی وزیراعظم کے اس دورے پر دونوں ممالک کے دوران متعدد معاہدوں پر دستخط بھی متوقع ہے، دورہ پاکستان 2 حصوں پر مشتمل ہوگا،دورے کے پہلے حصے کے تحت چینی وزیراعظم  14 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچیں گے، دورے کے دوسرے حصے میں چینی وزیراعظم لی کیانگ 15 اور 16 اکتوبر کو ہونے والی شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان حکومت کے اجلاس میں شرکت کریں گے ،چینی وزیراعظم ایس سی او کے حکومتی سربراہان کے اجلاس میں چین کی نمائندگی کریں گے۔

اس پر پڑھیں قومی Header Banner