اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 280 روپے سے تجاوز کرگئی

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں بدھ کو بھی ڈالر کی پیشقدمی برقرار رہی جس کے باعث ڈالرکے اوپن ریٹ 280 روپے سے تجاوز کرگیا۔

اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی سپلائی کی نسبت ڈیمانڈ بڑھنے سے ڈالر کی قدر 25پیسے کے اضافے سے 280روپے 25پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔معیشت کو درپیش مالیاتی چیلنجز، آئی ایم ایف قرض پروگرام میں مسلسل تاخیر اور ایکسپورٹرز کی جانب سے اپنی زرمبادلہ میں موصول ہونے والی برآمدی آمدنی بڑھانے کا عمل رکنے سے ذرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں طلب ورسد کا توازن بگڑ گیا ہے جو ڈالر کی نسبت روپیہ کی قدر پر دباو کا باعث بن گیا ہے۔

اس پر پڑھیں روزنامہ پاکستان - کاروبار Header Banner