مشکل وقت میں دیا مرزا نے بہت ساتھ دیا، تاپسی پنوں کا انکشاف

منگل 9 جولائی 2024 13:50

مشکل وقت میں دیا مرزا نے بہت ساتھ دیا، تاپسی پنوں کا انکشاف
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جولائی2024ء) بالی وڈ اداکارہ تاپسی پنوں نے انکشاف کیا ہے کہ فلم پروڈکشن کے مشکل وقت میں اداکارہ دیا مرزا نے ان کا بہت ساتھ دیا۔ایک انٹرویو میں اداکارہ نے بتایا کہ فلم بنانا آسان کام نہیں ہے اور ان کے شریک پروڈیوسر اپنے حصے کی رقم لے کر پروجیکٹ سے الگ ہوگئے تھے۔

(جاری ہے)

تاپسی پنوں نے بتایا کہ فلم اگر بڑے بجٹ کی نہ ہو تو بھی فلم اسٹوڈیوز تھیٹر آنے سے قبل ہی بڑی رقم وصول کرلیتے ہیں۔اداکارہ کے مطابق تھیٹر والے صرف ایک ٹوکن رقم دیتے ہیں جبکہ وہ تشہیری مہم پر کوئی رقم بھی نہیں لگاتے ہیں۔یاد رہے کہ تاپسی پنوں نے 2022 میں ہدایت کار ترون دودیجا کی فلم ’دھک دھک‘ کو پروڈیوس کیا تھا جو باکس آفس پر کامیاب نہ ہوسکی۔

اس پر پڑھیں فن و فنکار Header Banner