نوشہرہ ورکاں اور گردو نواح میں چوری کی پانچ وارداتیں ،مقدمات درج

جمعہ 6 ستمبر 2024 12:09

نوشہرہ ورکاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 ستمبر2024ء) نوشہرہ ورکاں اور گردو نواح میں چوری کی پانچ وارداتوں میں نا معلوم چور 10لاکھ سے زائد رقم کی ادویات و دیگر اشیاء چرا کر لے گئے۔

(جاری ہے)

تھانہ نوشہرہ ورکاں میں چوری کی مختلف درج رپورٹس کے مطابق نوشہرہ ورکاں قبرستان چوک میں واقع رفاعی مرکز صحت عبد اللہ ویلفیئر کے گودام سے سات لاکھ روپے مالیت کی ادویات ،موضع ککر والی کے محمد سلیم کی مالیت ڈیڑھ لاکھ کی زرعی موٹر،موضع کاہلواں سے قمر عباس کا گھریلو بجلی کا میٹر،موضع پنج گرائیں سے محمد فیاض کے ایک لاکھ روپے قیمت کے 25 نسلی کبوتر،اور مٹو بھائیکے سے عاقب حسین کے گھر سے مالیت 70 ہزار کی ٹریکٹر بک و سامان چرا لے گئے۔

یہاں یہ بات قابل زکر ہے کہ نوشہرہ ورکاں اور نواحی مضافات میں چوری ڈکیتی کی وارداتیں روزانہ کی بنیاد پر ہو رہی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

اس پر پڑھیں قومی خبریں Header Banner