لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم نے کہا ہے کہ معاہدے پر عمل درآمد میں صرف 15 دن باقی ہیں، اگر مطالبات نہ مانے گئے تو بلوں کے بائیکاٹ اور عدالت جانے کا راستہ بھی کھلا ہے۔
اپنے بیان میں حافظ نعیم نے اسلام آباد میں جلسے جلوس پر عائد پابندی کے بل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکومتیں عوام کا سامنا نہ کرسکیں تو اجتماع ایکٹ جیسے نام نہاد بل لے آتی ہیں، پندرہ دن باقی، معاہدے پر عملدرآمد نہ ہوا تو اسلام آباد میں جہاں چاہیں گے احتجاج ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں ایک دن سے زیادہ شٹر ڈاؤن کے لیے تاجروں سے مشاوت جاری ہے، اگر حکومت پھر بھی نہیں مانتی تو بلوں کے بائیکاٹ کا اعلان کرسکتے ہیں، اس کے ساتھ ہمارے پاس عدالت جانے کا راستہ بھی کھلا ہے، مگر یہ یاد رکھیں کہ معاہدے پر عملدرآمد کیلئے حکومت کا ہر جگہ تعاقب کریں گے۔